ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس نےششی تھرور کے بیان کو ذاتی قرار دیا 

کانگریس نےششی تھرور کے بیان کو ذاتی قرار دیا 

Tue, 16 Oct 2018 00:20:44    S.O. News Service

نئی دہلی ،15؍ اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے اپنے رہنما ششی تھرور کے رام مندر سے منسلک ایک بیان سے دوریاں بناتے ہوئے پیر کو کہا کہ انہوں نے ذاتی حیثیت سے بیان دیا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ رام مندر بابری مسجد معاملے پر اس کا یہ موقف برقرار ہے کہ اس میں سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرتا ہے، اسے سب کو ماننا چاہیے۔

کانگریس کے ترجمان آر پی این سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کا جو بھی بیان ہے وہ نجی ہے۔ یہ معاملہ عدالت کے زیر غور ہے ۔کانگریس کا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے اور آج بھی واضح طور پر خیال ہے کہ سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ لے اسے سب کو ماننا چاہیے۔ واضح ہو کہ تھرور نے اتوار کو ایک پروگرام کے دوران کہا کہ کوئی بھی اچھا ہندو یہ نہیں چاہے گا کہ ایک مذہبی مقام کو گرا کر رام مندر بنے۔اس بیان کے بعد شرپسندوں کی طرف سے ہنگامہ کئے جانے کے بعد تھرور نے ٹویٹ کیا کہ میرے بیان کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے ۔ میں نے صرف یہ کہا تھا کہ بہت سے ہندو اس لیے وہاں پر مندر چاہتے ہیں، کیونکہ وہاں پر رام کی جنم بھومی ہے؛ لیکن ایک اچھا ہندو نہیں چاہے گا کہ ایسی جگہ مندر بنے جہاں کسی اور کے مذہبی مقام کو منہدم کیا گیا ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ میرا ذاتی بیان تھا، میں اپنی پارٹی کا ترجمان نہیں ہوں ، اس لیے میرے بیان کو پارٹی کے بیان سے جوڑ کر نہ دیکھیں ۔ 


Share: